138

ڈرامہ ایک اہم شعبہ ہے جس میں اداکار نہ صرف لوگوں کو اپنی پرفارمنس کے ذریعے تفریح فراہم

مری ڈرامہ ایک اہم شعبہ ہے جس میں اداکار نہ صرف لوگوں کو اپنی پرفارمنس کے ذریعے تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں پائے جانے والی برائیوں کو ختم کرنے کی طرف توجہ مبذول کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کرنل عبدالقدوس پرنسپل پاکستان کیڈٹ کالج مری نے مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سٹیج ڈرامہ جورو کا غلام کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا، ڈرامہ کا مرکزی خیال برے کام کا نتیجہ برا ہوتا ہے، اس کو تحریر کیا ہے نعیم ببا نے اور ہدایات خاور ایوب کی تھیں جبکہ فنکاروں میں شازیہ شیخ، ریحا یوسف، بابر عباس، شمع نیازی، علی شاہ وغیرہ نے بھرپور طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے ناظریں نے خوب سراہا اس پروگرام میں معززین شہر، میڈیا، اساتذہ ، طلباء اورسیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور منتظمین آرٹس کونسل کو اس طرح کے معیاری پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ آرٹس کونسل کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیاگیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں