مری محمد رسالت ولد کالاخان سکنہ کاسیری موضع بیرگراں نے اسسٹنٹ کمشنر مری کو تحریری درخواست دی ہے کہ لوئر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ کی تعمیر میں محکمہ ہائی وے نے جونشانات لگائے ہیں ان میں اس کی ذاتی آبائی جائیداد جس میں قیمتی پھلدار اور چیڑ کے قیمتی سبز درخت بھی ہیں محکمہ ہائی وے نے مشین کے ذریعے ختم کئے جائینگے اس سلسلہ میں سائل نے متعلقہ محکمہ ہائی وے کے افسران کو بھی اس سلسلے میں تحریری طور پرآگاہ کیا ہے تھا کہ مجھے شاہراہ کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہ ہے لیکن حکومت مجھے میری زمین کا معاوضہ ادا کرے کیونکہ میرے پاس کوئی اور زمین یا جائیداد نہ ہے سائل نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ہائی وے کو پابندکیاجائے کہ میری زمین اور درختوں کا معاوضہ ادا کرنے کے بعدکٹائی کی جائے اورسڑک کی تعمیر کام شروع کیاجائے تاکہ میں اپنے بچوں کیلئے چھت تعمیر کرسکوں۔
136