123

ایکسپریس وے مانگا ٹول پلازہ مری کے عوام کیلئے وبال جان بن گیا

مری ایکسپریس وے مانگا ٹول پلازہ مری کے عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے ٹول پلازہ انتظامیہ کا عوام کے ساتھ ساتھ مری کے رہائشی سرکاری ملازمین کے ساتھاانتہائی ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے جسکے باعث لڑائی جگھڑے معمول بن چکے ہیں جس سے عوام میں شدید اشتعال پایاجارہا ہے اگر ایکسپریس ٹول پلازہ انتظامیہ نے مری کے عوام کے ساتھ رویہ تبدیل نہ کیا تو مری کے عوام شدید احتجاجی مظاہرہ کرکے انکو سبق سکھائیں گے ان خیالات کا اظہارمرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق اور دیگر سیاسی،سماجی،کاروباری تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر این ایچ اے کے اعلیٰ حکام نے مری کے عوام سے ہونے والی اس ذیادتی کا نہ روکااور ان زیادتیوں کا ازالہ نہ کیا تو انکے خلاف مری کے عوام ایک بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے اور 1997 والی ٹول پلازہ تحریک لوگ بھول جائینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل مری کے عوام کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیاجائے اور ٹول ٹیکس پلازہ کی انتظامیہ کی غندہ گردی کوفوری طور پر روکا جائے اور مری کا شناختی کارڈ رکھنے والوں کو آئندہ روکنے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری ٹول ٹیکس انتظامیہ پر عائد ہوگی،انہوں نے کہا کہ ٹول پلازہ کی کروڑوں کی ہونے والی ماہانہ آمدن کہاں جاتی ہے جبکہ ایکسپریس وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے انہوں نے ایکسپریس وے کی فوری تعمیر ومرمت ہونے ہونے والی آمدن کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں