173

روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ ہو گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل


جہلم(چوہدری سہیل عزیز) ضلع جہلم کے رمضان بازار میں ایگریکلچر فائر پرائس پر تھوک کی قیمت پر آلو،پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کریلا، ثابت مصر، دال مصور، دال ماش، سفید چنا، چاول، سیب، ادرک، لہسن فراہم کیے جائیں گے جبکہ دال چنا، بیسن، کھجوریں اور لیموں سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ ہو گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کی جانب سے ہر رمضان بازار میں تازہ سبزیوں اور گوشت کے سٹالز لگائے جائیں گے اور اعلی معیار کی سبزی اور فروٹ ارزاں نرخو ں پر فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اشیاء خرد و نوش بھی کم نرخوں پر معیاری کوالٹی کی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔قیموں کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی کمپلینٹ سیل تشکیل دیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے 6 رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کے پیش نظر 14 اشیاء خرد و نوش ہول سیل قیمت پر فراہم کرنا یقینی بنائیں گے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں