138

محکمہ صحت کے 50 سے زائد مراکز کو جدید ترین سوفٹ وئیر ایپلیکیشن کے سے باہمی رابطے کے لئے منسلک

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر نگرانی محکمہ صحت کے 50 سے زائد مراکز کو جدید ترین سوفٹ وئیر ایپلیکیشن کے سے باہمی رابطے کے لئے منسلک کر دیا گیا۔ محکمہ صحت جہلم میں مزید انقلابی اقدامات کیے جائینگے ، مریضوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے میں وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب جہلم کے کسی بھی آر ایچ سی، بی ایچ یو، ٹی ایچ کیو یا دیگر مرکز صحت سے مریض کی منتقلی سے قبل مریض کے بارے تمام تر تفصیلات بذریعہ سافٹ ویئر ایپلیکیشن مذکورہ سینٹر سے اگلے ہسپتال میں فوری منتقل کر دیا جائے گا جس سے ڈاکٹر زقبل از وقت مریض کی بیماری و ہسٹری بارے جان سکیں گے۔ اس ایپ کے استعمال سے مریض کا بغیر وقت ضائع کیے علاج ممکن ہو سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ محکمہ صحت ضلع جہلم نے مریضوں کے لئے ریفرل ایپ متعارف کرا نا انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام بی ایچ یوز،آر آئی سیز اور ٹی ایچ کیوز اس ایپ سے منسلک کر دیے گئے ۔ضلع بھر سے ریفرڈ مریضوں کے بارے میں پیشگی اطلاع ڈی ایچ کیو کو مل سکے گی۔ اس ایپ سے بلخصوص گائنی اور ایمرجنسی کے مریضوں کو زیادہ فائدہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ایپلیکیشن کے استعمال سے مریضوں کو بہتر اور بر وقت سہولیات پہنچانے کے لئے متعارف کرائی گئی ہے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں