198

پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس میں تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس میں تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی سے ادا کرنے کا حق ہے۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مختلف چرچز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او جہلم نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس جہلم آپ کے مذہبی تہوار پر آپ کی سیکورٹی کو تمام وسائل بروئے کار لا کر یقینی بنائے گی۔ضلع جہلم میں ایسٹر کے تہوار کو پر امن بنانے میں پاکستان آرمی کے جوان اور آفیسرز بھی جہلم پولیس کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات چیک کیے۔اس مو قع پر معظم علی DSPصدر سرکل اور فیصل سلیم DSP سٹی سرکل بھی ہمراہ تھے۔ مسیحی برادری نے اچھے سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او صاحب جہلم کا شکریہ ادا کیا.

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں