136

سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات پر بم حملے، 20 افراد ہلاک 200 زخمی

کولمبوسری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر 3گرجا گھروں اور ایک ہوٹل میں بم دھماکوں کے بعد کم از کم 20 افراد کی ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حملوں سے متعلق تفصیلات آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر یہ بات کہی جا رہی ہے کہ کم از کم چھ بم دھماکے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹی کالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے مرنے والوں کی تعداد 42 بتائی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں لوگوں کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمیوں کو دارالحکومت کولمبو کے ہسپتالوں میں داخل کروایا جا رہا ہے۔زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں