113

مال روڈ پر اربن یونٹ تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر فرار سٹریٹ لائٹس کی عدم تنصیب اور دیگر کئی مسائل نے مال روڈ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر

مری مال روڈ پر اربن یونٹ تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر فرار سٹریٹ لائٹس کی عدم تنصیب اور دیگر کئی مسائل نے مال روڈ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کررکھا ہے لاتعداد چھوٹے نوعیت کے کام نہ کیے جانے سے یہ اہم ترین سیاحتی مرکز اپنی اہمیت کھوچکا ہے 50 کروڑ کی بھاری گرانٹ مال روڈ مری کی خوبصورتی کیلئے خرچ کی گئی لیکن اربن یونٹ کے ذمہ دار موجودہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی لاتعداد کام ادھورے چھوڑ کر منظر سے غائب ہیں شہریوں اور سیاحوں نے اس صورتحال پرشدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorised