144

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی دلچسپی،محکمہ صحت ایک بار پھر پنجاب بھر کی رینکنگ میں نمبر ون، شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو جہلم کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ان کی کاوشوں پر مبارکباد بھی دی۔او پی ڈی بلاک اور گائنی وارڈ اور دیگر جگہوں کا معائنہ کیا، انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے کہا کہ اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ خاتون مریضہ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے سینئر ڈاکٹر کو شکایت کا موقع نہ دینے کی ہدایت دی اور خاتون کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم سول اسپتال میں پہلے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جا رہا ہے ۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے سرکاری افسران، مخیر حضرات، ہسپتال انظامیہ اور محکمہ بلڈنگ جہلم ترقیاتی کام مونیٹر کر رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں