133

صحت کے شعبہ میں صوبہ بھر میں مسلسل تین ماہ سے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنا قابل فخر

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) ضلع جہلم کا صحت کے شعبہ میں صوبہ بھر میں مسلسل تین ماہ سے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنا قابل فخر ہے جس پر محکمہ صحت جہلم کی پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے اورضلع کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور دلجمعی اورعوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی پوری ٹیم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اسی جذبہ اور جانفشانی سے کام کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اہم ترجیح ہونی چاہئے اور اپنے شعبہ سے لگاؤ، ایمانداری اور خداخوفی کو ہمیشہ مشعل راہ بنا کر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اصلاح اور بہتری کی گنجائش شعبہ صحت میں بہت زیادہ موجودہ ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی شعبہ صحت میں کسی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہ کرے گی۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized