133

عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن ،اندرون شہر دو کلینک سیل،ڈی ایچ او جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اچانک کاروائی کرتے ہوئے جنازہ گاہ چوک میں قائم دو عطائی کلینک سیل کر دیئے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن ،اندرون شہر دو کلینک سیل،ڈی ایچ او جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اچانک کاروائی کرتے ہوئے جنازہ گاہ چوک میں قائم دو عطائی کلینک سیل کر دیئے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے صوبہ بھر میں عطائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے سلسلہ میں جہلم میں بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ڈی ڈی ایچ او مسود احمد اور ٹیم نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اچانک کاروائی کی اور جنازہ گاہ چوک جہلم میں قائم کلینکس پر چھاپہ مارکر سیل کر دیا گیا اس کاروائی کے دوران اُنھوں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز عوام کے لئے وبال جان بن کر رہ گئے ہیں اور ان کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے میڈیا کی نشاندہی اور دیگر زرایعے پر کارروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں