مری کے مختلف کاروباری حلقوں نے کنٹونمنٹ بورڈ مری کے تاجروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے مری کے کاروبارپرانتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور سابقہ ادوار کی نسبت مری میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں کنٹونمنٹ بورڈ مری نے اپنے کرایہ داروں کے کرایوں میں کئی گناہ کرکے وصولی شروع کردی ہے جو تاجروں کے ساتھ ناانصافی ہے کئی گناہ اضافہ کی ادائیگی نہ کرنے پر کینٹ انتظامیہ نے اپنی حدود میں واقع ہوٹلوں ،دوکانوں اور نیم سرکاری اداروں کی دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے اس عمل سے کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے انہوں نے کینٹ بورڈ مری کے اعلیٰ حکام سے نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
163