129

مال روڈ،کشمیرپوائنٹ ،جھیکاگلی روڈ اور دیگر پارکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بے

مری ہارٹیکلچر سوسائٹی مری کے صدر حاجی شفاء الحق نے اپنے بیان میں شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کے ممبر صوبائی اسمبلی، حکومت کے عہدیداران اورنمائندوں کی عدم توجہ کے باعث مال روڈ،کشمیرپوائنٹ ،جھیکاگلی روڈ اور دیگر پارکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بے ہے جس کی تمام ترذمہ داری پی ایچ اے پر ہے محکمہ پی ایچ اے کے لاتعداد سپروائزر اور دیگر ملازمین تنخواہیں تو وصول کرتے ہیں لیکن کئی بھی ان کی کارکردگی نظر نہیں آتی ان دنوں پارکوں اور کیاریوں میں مویشیوں اور جنگلی جانوروں کا راج ہے پھولوں کی جگہ گھاس اور جنگلی بوٹیاں نظر آتی ہیں جو پی ایچ اے کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے کہ پی ایچ اے کے بھاری فنڈز کہاں جاتے ہیں اور عوام کے خون پسینے کا ذمہ داران سے حساب لیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں