137

چٹہ موڑ تا دیول روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام فوری مکمل کیاجائے امیرجماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمد عباسی

مری چٹہ موڑ تا دیول روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام فوری مکمل کیاجائے امیرجماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمد عباسی کامطالبہ ان کا کہنا ہے حالیہ شدید برفباری کی وجہ سے دیگر شاہراہوں کی طرح چٹہ موڑ تا دیول روڈ تباہ ہوبرباد ہوگئی ہے اور کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے جس کے باعث اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آئے دن حادثات رونما ء ہورہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹر مسافر بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مریضوں کی ایمبولینس اور سکولوں کو جانے والے طلباء وطالبات کو بھی پریشانی کاسامنا ہے انہوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس اہم شاہراہ پر تعمیراتی کام فوری شروع کیاجائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہوسکے۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized