153

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوتے ہی تحصیل بھر میں چلنے والی گاڑیوں نے من مرضی سے کرایوں میں اضافہ

مری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوتے ہی تحصیل بھر میں چلنے والی گاڑیوں نے من مرضی سے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کاسامنا ہے اس سلسلہ میں گاؤں دھارجاوا کے سوزوکی مالکان اور ڈرائیوروں کی جانب سے خوساختہ کرایوں میں اضافہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اہلیان علاقہ کی طرف سے کرایہ کو مسترد کردیا اور اسسٹنٹ کمشنر مری عوام کی طرف سے درخواست دی گئی کے کرایہ بڑھانے سے سوزوکی ڈرائیوروں کو روکا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری کوکھلی کچہری میں بلوایا ، معززین علاقہ میں خالد عباسی،نصیر نڑالوی،اسماعیل عباسی ،واجد علی ،نمبردار گل نواز،محمد ضمیر ،وحید عباسی،نصیرنلہ،جبکہ سوزوکی مالکان کی طرف سے شاھین سلیم،عدیل ،سیماب،مبشر،وجاہت ،محمد اشفاق اوردیگر کھلی کچہری میں پیش ہوئے اور طویل مشاورت کے بعد معززین علاقہ کی کاوشوں سے کرایوں کے مسئلے کو حل کرکے علاقہ دھارجاوا کے مختلف علاقوں کے کرایہ نامہ کا نیاشیڈول باہمی مشاورت اور رضامندی سے جاری کردیا گیا جسکے مطابق سکولوں کے طلباء وطالبات کیلئے بنی سٹاپ تا مری 20 روپے ،سکول کی بچیاں بڑی 30 روپے ،چھوٹی 20 روپے،بنی سٹاپ سے فی سواری 35 روپے تنگلہ مسجد تا مری 30 روپے ،ارواڑی سٹاپ تا چٹہ موڑ 20 روپے ارواڑی تامری 30 روپے ،20 کلو آٹا کے بیگ کا کرایہ 10 روپے اور سیمنٹ کی بوری کا کرایہ 25 روپے مقررکیا گیا جبکہ خواتین اور مریضوں کو نلہ سٹاپ تک اتارنے کے تمام ڈرائیور پابند ہونگے اسسٹنٹ کمشنر مری نے مذکورہ کرایہ نامہ جاری کردیا ہے ،اہل علاقہ نے معززین علاقہ کا ان کا مسئلہ حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں