136

وزیراعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے سول ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)وزیراعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے سول ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 100 افراد کو ضرورت زندگی کی تمام تر سہولتیں فرہم کی جائیں گی۔ شیلٹر ہوم میں سرکاری افسران، مخیر حضرات، ہسپتال انظامیہ اور محکمہ بلڈنگ ترقیاتی کام مونیٹر کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اتوار کے روز شیلٹر ہوم سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور رات کو ہسپتال میں قیام کرنے والے آٹینڈنٹس کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام عمل میں لیا جا رہا ہے ،جس سے ہسپتال میں اڈمٹ مریضوں اور انکے رشتہ داروں کے مسائل میں کمی ہو سکے گی۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کہناتھا کہ شیلٹر ہوم میں سکونت اور قیام کے آنے والوں کو دو وقت کا کھانا، صاف ستھرا رہائشی ماحول اور بستر فراہم کیا جائے گا، شیلٹر ہوم کی بنیاد دو منزلہ امارت کی نسبت سے رکھی گئی پہلے فیز میں ایک عمارت بنا کر جلد افتتاح کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں