126

حکومت اہداف کے مطابق ضلع بھر کے 80 سے زائد مراکز صحت میں بنیادی اور معیاری سہولتیں مفت فرہم کی جا رہیں ہیں،

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)حکومت اہداف کے مطابق ضلع بھر کے 80 سے زائد مراکز صحت میں بنیادی اور معیاری سہولتیں مفت فرہم کی جا رہیں ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا رش شعبہ صحت میں حکومت کی سہولتوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے بنیادی مرکز صحت جلو چک، بنیادی مرکز صحت پنڈوری اور بنیادی مرکز صحت سکھا کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے، ڈاکٹرز حضرات اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز کی حاضری چیک کی ہفتہ غذائیت مہم کے بارے تفصیلی انتظامات کا جائزہ لیااورمریضوں سے حال احوال دریافت کیا اور دستیاب سہولیات پر اطمنان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو اچانک دورے جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی ،ڈپپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مز ید بہتر کرنے کی ہدایت دی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سے مونیٹر کرنے کو کہا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized