169

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت سمندر سے تیل نکالنے کے بجائے پوری قوم کا تیل نکال رہی ہے موجودہ حکمران مکمل ناکام

مری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت سمندر سے تیل نکالنے کے بجائے پوری قوم کا تیل نکال رہی ہے موجودہ حکمران مکمل ناکام ہوچکے ہیں اقتدار سے خود علیحدہ کرلیں تو بہتر ہے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے ان خیالات کااظہار اذکار سروے کے دوران مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدرراجہ احسان نواز،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،جے یو آئی تحصیل مری کے صدر قاری سیف اللہ سیفی،امیرجماعت اسلامی تحصیل مری غلام نبی عباسی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران مری راجہ اکمل نوازعباسی،صدرلائرز ونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،صدر لیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،یو تھ ونگ ن مری سٹی کے صدر عمران بٹ بھولا،لیگی رہنماؤں منیر عباسی،خواجہ بابر مسعود،عارف عبداللہ ،بابر علی قریشی ، اویس عباس ،آصف میر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اپوزیشن کے زمانے میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے نئے نئے طریقے بیان کیاکرتے تھے ڈالر کی قیمتیں بڑھتی تو موصوف بڑے بڑے واعظ کرتے تھے آج ڈالرکی قیمت سنچری کراس کرچکی ہے اس ظلم اورجبر کے بعد قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوجائیگا اگر ان حکمرانوں کو حکمرانی کرنی نہیں آتی تو خود اقتدار سے الگ ہوجائیں ،کیا یہ ہے نیاپاکستان؟

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں