144

پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ان خیالات کااظہار سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نتائج کے مطابق ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت میں کامیابی کی شرح 95.04 فیصد رہا جبکہ جہلم کے نجی سکولوں کے نتائج میں کامیابی کی شرح 93.47 فیصد رہی۔اسی طرح آٹھویں کے سالانہ امتحان کے نتائج کے مطابق سرکاری سکولوں میں کامیابی کی شرح96.74 جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں کامیابی کی شرح 94.71 رہی. پانچویں جماعت میں اول پوزیشن ہولڈر طالب علم شانزے زیشان کیانی نے حاصل کی اور آٹھویں جماعت کے نتائج میں پہلی پوزیشن علینا اقبال نے حاصل کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں