مری ایس ڈی سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری سجاد خان چند کرپٹ اہلکاروں سے ملکر مال بناؤ مہم میں مصروف ہے ایک طرف جو صارفین قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے نئے کنکشن کی درخواست دیتا ہے اسکو این اوسی میونسپل کارپوریشن سے لانے کیلئے تنگ کیاجاتا ہے جبکہ دوسری طر ف اسکا عملہ اسکی پشت پناہی سے تمام سرکاری زمینوں پر قابض لوگوں کو بغیر پراپرٹی ثبوت کے دھڑاڈھڑ کنکشن فراہم کررہے ہیں مذکورہ ایس ڈی او کی یہاں تعیناتی کے دوران کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈل سامنے آئے لیکن تاحال کرپشن کیخلاف جہادکا نعرہ لگانے والوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں فوری کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
119