مری تحریک انصاف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری ختم کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا تحصیل مری میں بھی دودرجن سے زائد ایڈوائزرمختلف محکموں کی دیکھ بھال میں مصروف تھے ان تمام ایڈوائزروں کو قانونی حیثیت پر پہلے ہی کئی سوالات اٹھائے جارہے تھے میڈیا میں ان ایڈوائزروں کی ناقص کارکردگی اور محکموں کے ذمہ داروں کو تنگ کرنا ان نام نہاد ایڈوائزرنے معمول بنا رکھاتھا اس فیصلے کے بعد انکی قانونی اور اخلاقی حیثیت ختم ہوچکی ہے اب ایڈوائزری کمیٹیاں صرف پارٹی کی مرکزی اورصوبائی تنظیمیں بنانے کی مجاز وہونگیں ممبران قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کسی کو بھی ایڈوائزر تعینات نہیں کرسکتے ۔
132