94

ٹریلر دیکھ ہی دیکھ کر بلبلا اٹھے ہیں اور پیپلز پارٹی کوختم قرار دینے والے مفاد پرستوں نے بلاول بھٹوزرداری کی نیب اسلام آباد میں پہلی پیشی پر جیالوں کی شرکت

مری پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل مری کے صدر محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مظہر عباسی،انفارمیشن سیکرٹری سیدعلی رضاء منٹی شاہ ،پی پی پی مری سٹی کے صدر خالد محمدود چوہدری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سرفرازخان ستی اور انفامیشن سیکرٹری راجہ فیصل نے اپنے مشترکہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے شہید چےئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کے اصل وارث بلاول بھٹو زرداری ہیں ان کو بچہ کہنے اور سمجھنے والے صرف ابھی احتجاجی ٹریلر دیکھ ہی دیکھ کر بلبلا اٹھے ہیں اور پیپلز پارٹی کوختم قرار دینے والے مفاد پرستوں نے بلاول بھٹوزرداری کی نیب اسلام آباد میں پہلی پیشی پر جیالوں کی شرکت کو ملک کے تین باروزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کی تمام پیشیوں پر بھاری تھی دنیابھر نے ہمارے جواں سال چےئرمین کی جدوجہد کو سراہا ہے لیکن حکومتی وزراء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام نظر نہیںآئی پی پی پی کے جیالوں نے جسطرح ارباب غلام رحیم اور ماضی کے لوٹوں کا حال کیا تھا ان کا بھی یہ ہی حال کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے چےئرمین کی ہرکال پر لبیک کہتے ہیں اورہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں