151

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن میں اہل علاقہ کو صحت کی بہترین سہولیات دے رہا ہے

مری الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن میں اہل علاقہ کو صحت کی بہترین سہولیات دے رہا ہے گزشتہ دنوں ابراہیم کارلوس ہیڈ آف پاکستان ڈیلیگیشن ہلال احمر ترکی نے الخدمت رازی ہسپتال اور ڈائیگناسٹک لیب کا دورہ کیا اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے الخدمت اسلام آباد ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا خیر مقدم کیااور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار برنی نے مہمان کو گلدستہ پیش کیاحامداطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے ،ابراہیم کارلوس نے اسپتال کے معیار اور دستیاب سہولیات کی تعریف کی اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور ترکی ہلال احمر باہمی دلچسپی کے کاموں میں کوششیں جار ی رکھیں گے ،الخدمت اسلام آباد کے منیجر پروگرامز شہزاد سلیم عباسی نے الخدمت کی مجموعی سرگرمیوں سے بذریعہ پریزنٹیشن آگاہ کیااختتام پر الخدمت اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے ابراہیم کارلوس کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں