مری سے ملحقہ یونین کونسل گھوڑا گلی سنیو کے جنگلات رات گئے شدید آتشزدگی کی وجہ سے جنگلات میں آگ سیکڑوں کنال میں پھیلی اور ہزاروں کی تعداد چھوٹے پودے متاثر ہوئے انتہائی دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رسد ممکن نہ ہونے کے باوجود مری انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے اہلکار اپنے افسران کے ساتھ موقع پر گئے رات میں آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری رہا الصبح آگ پر قابو کیا گیا اور جنگلات میں آگ کو پھیلنے سے روکا گیا لیکن اس آگ نے سیکڑوں کنال جنگلات کو متاثر کیا اور ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے پودے جل گئے آپریشن رات بھر مری انتظامیہ کے سربراہ امتیاز کھچی کی نگرانی میں جاری رہا آگ پر قابو کر لیا گیا ہے ۔
129