96

پہاڑی علاقہ ہے جہاں تمام شاہراہوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے اس لئے یہاں پر ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی جانی انتہائی ضروری ہے

ملکہ کوہسار مری ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں تمام شاہراہوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے اس لئے یہاں پر ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی جانی انتہائی ضروری ہے، لوئر ٹوپہ تا لوئر دیول راولپنڈی مری کوہالہ روڈ کی کشیدگی کے کام کا آغاز ہو گیا جس کی وجہ سے آزاد کشمیر ، مظفر آباد ، باغ و کوہالہ جانے والی ٹریفک کو اپر دیول خاقان عباسی شہید روڈ پر ڈائیورشن دی جائے گی جبکہ اپر دیول خاقان عباسی شہید روڈ پر عرصہ دو سال سے جاری گیس پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے روڈ کی ایک سائیڈ کی کھدائی کر دی گئی ہے اور دوبارہ پائپ لائن بچھانے کے بعد کشمیری بازار کا ایک کلو میٹر کا ایریا میں گھڑے بند نہ کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن ٹریفک مشکلات کا سامنا ہے اور یکطرفہ ٹریفک کو گزارہ جاتا ہے اس سلسلے میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار لکھا جا چکا ہے کہ روڈ کی مرمت کی جائے لیکن اس کی کوئی بھی ذمہ داری نہیں اٹھا رہا جسکے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں اوپر سے مستقبل قریب میں گرمائی سیزن کا آغاز ہونے کو ہے اور ہزاروں کی تعداد میں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں اگر اپر دیول خاقان عباسی شہید روڈ کا گیس پائپ لائن کے گھڑے کی مرمت نہ کی گئی تو گرمائی سیزن میں ٹریفک پرابلم بڑھ جائے گئی کیونکہ راولپنڈی مری سے آزاد کشمیر مظفرآباد و باغ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کے لئے دو ہی راستے ہیں ایک لوئر دیول اور ایک اپر دیول ہے جب کہ لوئر دیول روڈ کو مکمل اکھاڑ کران سر نو تعمیر کیا جارہا ہے جس وجہ سے تمام ٹریفک کو اپر دیول روڈ پر ڈائیورٹ کرنا ہو گا جبکہ اپر دیول روڈ پر گیس پائپ لائن کا کام جاری ہے اس لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے گزارش ہے کہ اپر دیول خاقان عباسی شہید روڈ کو جلد از جلد مرمت کیا جائے تا کہ ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھا جائے ، سرکل مری میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ آپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں