78

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کی رہائی کے احکامات ایک اچھا فیصلہ ہے

مری سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کی رہائی کے احکامات ایک اچھا فیصلہ ہے انسانیت کی قدر کرتے ہوئے انہیں طبی بنیادوں پر ریلیف دیاگیا مسلم لیگ ن نہ پہلے کٹھ پتلی حکومت کے سامنے جھکی ہے اور نہ اب جھکے گی ہم اپنا مقدمہ اسی طرح عدالتوں میں لڑینگے اورہمیں یقین ہے کہ انصاف ضرور ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،صدرلائرزونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،لیگی رہنماؤں حاجی اکسرین عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،معین الحق،صدرلیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،سابق ناظم روات مجید عباسی،نوجوان لیگی رہنماء راجہ یاسر ریاست عباسی،صدر ایم ایس ایف تحصیل مری صیام مسعود عباسی،سرپرست اعلیٰ اسد محمود عباسی،یو تھ ونگ ن مری کے صدر عمران بٹ ،جنرل سیکرٹری راشد غنی،لیگی رہنماؤں منیر عباسی،عارف عبداللہ،خواجہ بابر مسعود،اعجاز عباسی،بابر علی قریشی،آصف میر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر لگائیگئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور یہ کھیل ایک سوچی سمجھی سازش کیساتھ کھیلاگیا ہے ہمیں اپنی اعلیٰ عدلیہ سے پوری امید ہے کہ وہ اسی طرح انصاف پر مبنی فیصلے کریگے اور شیر پاکستان سرخرو ہوگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں