113

یوسی پھگواڑی کے علاقہ نمب سے گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والی شادی شدہ خاتوں کو اسکے حقیقی بھتیجے نے بریتی کے مقام پر دریا جہلم کی موجوں کی نظر کردیا ملزم گرفتار ابتدائی تفتیش

مری کی یوسی پھگواڑی کے علاقہ نمب سے گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والی شادی شدہ خاتوں کو اسکے حقیقی بھتیجے نے بریتی کے مقام پر دریا جہلم کی موجوں کی نظر کردیا ملزم گرفتار ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنی چچی کو دریا میں ڈبونے کا اعتراف کرلیا مقتولہ کاپرس اور زیور ات بھی ملزم کی نشادندہی پر برآمد کرلیاگیا مبینہ طور پر آسیہ نامی خاتون نے ملزم رئیس کواپنے شوہر جوملزم کا حقیقی چچا تھا اسکو اور ملزم کے والد کو قتل کرکے شادی کرناچاہتی تھی خاتون کو اسکا شوہر گذشتہ ماہ راولپنڈی اسکے میکے چھوڑ آیا تو خاتون دوسرے روز گھر سے چھپ کر مری پھگواڑی ملزم رئیس کے پاس پہنچ گئی جو سے لیکر دریائے جہلم پر لے گیا بریتی کے مقام پر مبینہ طور پر ملزم نے اس کو تصویر بنانے کاکہہ دریاکے کنارے کھڑا کیا اور اسی دوران اسے دھکا دے کر دریا کی موجوں کی نظر کردیا جسکے بعد وہ بھی غائب ہوگیا خاتون کی تلاش کے دوران ملزم رئیس کے والد نے اس کو راولپنڈی سے گھر لایا تو اس امرکاانکشاف ملزم نے اس وقت اپنے باپ اور معززین علاقہ کی موجودگی میں جب اعتراف کیا تو والد اور معززین نے اسے خودجاکر پھگواڑی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے واردات کی تفصیلی رپورٹ کرائی ملزم معززین علاقہ کے مطابق ملزم رئیس گذشتہ ایک ہفتے سے مری پولیس کی حراست میں ہے اورملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم کی نشادہی پر جائے واردات سے پرس بھی برآمدکرلیاہے معززین علاقہ پر مشتمل ایک وفد نے میڈیا کو واردات اور ملزم کی پولیس حوالگی اورواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب ملزم نے معززین کی موجودگی میں اعتراف جرم کیا تو اسکو اسکے والد نے معززین علاقہ کے ہمراہ خود پولیس کے حوالے کیا مگر اسکے باوجود پولیس کی جانب سے بلاوجہ اسکے دیگر رشتہ داروں کو حراساں کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے معززین علاقہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہیجبکہ اس سلسلہ میں معززین علاقہ کے وفد نے ایس ایچ او تھانہ مری سے بھی ملاقات کی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorised