81

مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات یوم پاکستان کے سلسلے میں تحریک پاکستان پر مبنی عکسی تصاویر (روشنی کا سفر) کی نمائش کا انعقاد

مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات یوم پاکستان کے سلسلے میں تحریک پاکستان پر مبنی عکسی تصاویر (روشنی کا سفر) کی نمائش کا انعقاد آرٹ گیلری مری آرٹس کونسل جناح روڈ مری ہوا جس کا افتتاح مہمان خصوصی کرنل (ر)عبدالقدوس پرنسپل پاکستان کیڈٹ کالج سنی بنک نے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مری سٹی کے صدرسہیل عباسی ، سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ و دیگر کے ہمرا ہ کیانمائش میں تاریخی نایاب تصاویر رکھی گئیں تھیں جن کو دیکھنے سے تاریخی پہلواجاگر ہوتے ہیں اس نمائش کو معززین شہر، طلباء ، اساتذہ، فیملیز اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے دیکھا اور بہت سراہا، محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نمائش کا مقصدتمام لوگوں کو تحریک پاکستان کے یادگار لمحات کو تصویری کی زبانی روشناس کروانا تھا یہ نمائش 31مارچ تک جاری رہے گی۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں