97

ایس ڈی اوسب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مریڈیمانڈ نوٹس کی مد میں متعدد صارفین سے فی کس 12 سے پندرہ ہزار روپے وصول

مری ایس ڈی اوسب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری اختیارات سے تجاوز کرنے لگا آن لائن فائل جمع ہونے کے بعد ایک کاپی مذکورہ آفس میں جمع کرائی جاتی تو خلاف قانون اس پر موصوف اپنی طرف سے اعتراض لگادیتے ہیں ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں متعدد صارفین سے فی کس 12 سے پندرہ ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ سرکاری فیس 6 ہزار روپے ہے صارفین ذاکر عباسی،عبید عباسی،طلحہ عباسی،چوہدری فاروق،رجہ ممتاز اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ سب ڈویثرن آفس پنڈی پوائنٹ مری کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جو مٹھی گرم کرے اس پر کوئی اعتراض نہیں اور فوری کنکشن فراہم کیاجاتا ہے اورجو صارف محکمے کے لوگوں سے ہٹ کر فائل جمع کرائے یا پھرقانونی راستہ اختیار کرے اسکے لئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کردئیے جات ہیں عوامی حلقوں نے مذکورہ ایس ڈی او سجد خان کیخلاف وفاقی وزیر توانائی ،چےئرمن واپڈا ،محکمہ انٹی کرپشن اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں