130

پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ سے جرائم،منشیات کا خاتمہ میرا مشن ہے کوئی اہلکار اگر رشوت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی

پنڈدادنخان ( سلیمان شہباز،عدنان یونس سے ) پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ سے جرائم،منشیات کا خاتمہ میرا مشن ہے کوئی اہلکار اگر رشوت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی ہو گی اپنے افسران کے اعتماد پر پورا اتروں گا رزق حلال سے ضمیر مطمئن رہتا ہے ایس ایچ او راجہ ایاز جنجوعہ جلا ل پور شریف تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ تھانہ جلال پور شریف میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او راجہ ایاز جنجوعہ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈداد نخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے علاقہ جالپ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا انتہائی تنگ کر دیا ہے۔اور منشیات کے لعنتی کاروبار کرنے والے معاشرے کے ناسوروں کو ہر حال میں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ منشیات فروش جرائم میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔اور ان کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ ہو جاتے ہیں۔اس لیے ہے ہمارا فرض اور ڈیوٹی ہے کہ اس گھناؤنے کارروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ان کو کوئی رعا یت نہ دی جائے۔رشوت خور اہلکار محکمہ کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔رزق حلال میں باری تعالے برکت ڈالتا ہے اور انسان کا ضمیر بھی مطمئن رہتا ہے۔اگر تھانہ جلال پور شریف میں کوئی اہلکار رشوت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔علاقے جالپ کے ایریا میں محافظ پولیس گشت کے نظام کو چوبیس گھنٹے متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو۔صحافی جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کر کے پولیس کے مدد گار ہو تے ہیں۔شہریوں اور صحافیوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر پر قابو پایا جا سکتا ہے

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں