106

واپڈا میں آنے والی آسامیوں کو کئی بار مشتہر کئے جانے کے باوجود عملی طور پر کچھ نہیں کیاجارہا

مری واپڈا میں آنے والی آسامیوں کو کئی بار مشتہر کئے جانے کے باوجود عملی طور پر کچھ نہیں کیاجارہا سینکڑوں امیدواروں کو اس سلسلے میں بار بار دفتروں کے طواف کرائے جارہے ہیں باالخصوص ایسے امیدوار جنکے والد اس محکمہ میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وہ دنیا سے کوچ کرچکے ہیں انکے بیٹوں کی بھی محکمہ داد رسی نہیں کررہا ضلع بھر اور پاکستان بھر میں ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کے باوجود حکومت بار بار اس محکمے میں مزید بھرتیوں پر پابندی عائد کرکے بڑی تعداد میں لوگوں سے روزگار کے مواقع چھین رہی ہے اور ادارے کے پاس مطلوبہ افرادی قوت نہ ہونے سے تباہی کی طرف جارہا ہے اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorised