49

الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم،خوراک ،تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقعے فراہم

مری الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم،خوراک ،تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے اس مقصد کے لئے وقتاََ فووقتاََ میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں جن میں ان کا مکمل مفت طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں اسی سلسلے میںآج شیخ زید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں پیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 15سو یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا اورمفت ادویات فراہم کی جائیں گیں اس کے علاوہ میڈیکل کیمپ کی انتظار گاہ میں بچوں کی تفریح کے لئے فیس پینٹنگ،مہندی، ٹیبلوز ،پپٹ شو،میجک شو،جمپنگ کیسل کا بھی اہتمام کیا جائے گااس میڈیکل کیمپ میں 30سینئر ڈاکٹرز سمیت 150ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور الخدمت رضاکاران خدمات سرانجام دیں گے جبکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی کیمپ کا دورہ کریں گی۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں