174

زندہ قومیں ہمشیہ اپنے مشاہیر کے کارناموں اور قربانیوں کو ہمشیہ یا رکھتی ہیں

مری یوم پاکستان نظریہ پاکستان کی تجدیدعہد سے وفا کا دن ہے ہم اپنے مشاہیر کے نقش قدم پر چل کر اپنے وطن پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے 23 مارچ تجدید عہدکا دن ہے ان خیالات کا اظہار کرنل عبدالقدوس پرنسپل پاکستان کیڈٹ کالج سنی بنک مری نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ پاکستان زندہ پاکستان گرینڈمیوزیکل شو کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا،محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے مہمان خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ زندہ قومیں ہمشیہ اپنے مشاہیر کے کارناموں اور قربانیوں کو ہمشیہ یا رکھتی ہیں اورانھیں شاندار لفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پروگرام میں ملک کے معروف گلوکاروں افشاں زیبی ، خرم ذیشان و دیگر نے وطن کے نام ملی نغمے اور خوشی کے گیت پیش کرکے عوام سے خوب داد حاصل کی اس موقع پر چھوٹے بچوں نے خوشی سے بھنگڑے اور لڈیاں ڈالیں، تقریب میں نمایاں شخصیات میں مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی، تحریک انصاف مری سٹی کے صدرسہیل عباسی، محمد ہمایوں پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے جملہ عہدیداران ،ندیم حسین شوکت فی،بڑی تعداد میں ملیز، کیڈٹ کالج مری و پاکستان کیڈٹ کالج سنی بنک کے فیکلٹی ممبران و طلباء اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو قومی دن کے موقع پر خوبصورت تقاریب کے انعقاد پر مبارکباد دی،مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی سب نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ یہ دن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ، نظامت کے فرائض معروف ٹی و ی وسٹیج آرٹسٹ مسعود خواجہ نے بڑی خوبصورتی سے اس پروگرام میں رنگ بھرے ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں