108

الخدمت فاؤنڈیشن اورنیٹ ورک فار ہیومن اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کے درمیان معائدے کی یاداشت پر دستخط

مری الخدمت فاؤنڈیشن اورنیٹ ورک فار ہیومن اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کے درمیان معائدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے معائدے کی روح سے الخدمت فاؤنڈیشن ، NHSD کے آرفن بچوں اوراسٹریٹ چلڈرن کو سپانسر کرے گا جبکہ NHSD، الخدمت فاؤنڈیشن کے ورکرز اور آغوش ہومز کے بچوں کو ایڈوانس کمپیوٹر ٹریننگ اورانگلش لینگوئج کورس کرائیگا اور ووکیشنل سنٹرزکے قیام میں بھی مدد فراہم کریگا،الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کی طرف سے صدر حامد اطہر ملک نے جبکہ نیٹ ورک فار ہیومن اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کیطرف سے ڈاکٹر فوزیہ مغیث نے معائدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ،ایم او یوکی تقریب NHSD کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن اور نیٹ ورک فار ہیومن اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کے فوکل پرسنز شہزاد سلیم عباسی ( منیجر پروگرامز) ، شہریار امین، جنرل سیکرٹری اکرم اعوان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت ڈیزاسٹ مینجمنٹ ، کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم ، مائیکروفنانس اور صحت کے پروگراموں میں معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے اورخدمت کے پلیٹ فارم پر NHSD کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ،ڈاکٹر فوزیہ مغیث نے کہا کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں اورمشترکہ فلاحی سرگرمیوں کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں