91

شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی صاحب پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

مری شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی صاحب پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،عالم اسلام کے عظیم رہنماء کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے راہنماؤں مرکزی ناظم اعلیٰ رانا ذیشان،مرکزی ناظم عمومی سردارمظہر،ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب ارسلان کیانی،ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا،MSOکے رہنماؤں نے شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی صاحب پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کامطالبہ کیا ہے ،مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا ذیشان نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام کے عظیم راہنماء کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں