124

سوہاوہ میں بھی کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت صفائی اور شجرکاری کا آغاز

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پنجاب بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت صفائی اور شجرکاری کا آغاز18مارچ کو کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سوہاوہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد ، ایس ڈی او فارسٹ عامر امتیاز،پرنسپل بوائز ڈگری کالج سوہاوہ پروفیسر ساجد بخاری سمیت مختلف سماجی و سیسی شخصیات اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج کے سبزازار میں نئے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اور صفائی کر کے ہفتہ صفائی کا آغاز کیا گیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ اس مہم کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ ہفتہ صفائی مہم کو شہر اور تمام یونین کونسلوں میں 23 مارچ تک جاری رکھا جائے گا۔ تقریب میں مقررین نے انسانوں کے لئے پودوں کی اہمیت اور صفائی نصف ایمان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ایم پی اے راجہ یاور کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ہفتہ صفائی منا کر آگاہی دینا ہے جبکہ ہمیں اپنے گلی محلے گاوں اور شہروں کا ہر وقت صاف ستھرا رکھنے کے عملی قدامات کرنے چاہیءں ۔حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کا ویژن ہے سرسبز و شاداب پاکستان جس کے لیے اربوں درخت لگائے جا رہے ہیں جس میں نجی ادارے اور فلاحی تنظیمیں بھی ساتھ دے رہی ہیں،تقریب میں نجی تعلیمی ادارے کے بچوں نے پانی کے بچاو،اور صفائی کے متعلق خاکے بھی پیش کیے گئے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں