112

مسعوداحمد خان ایڈووکیٹ صدرعبیداللہ عباسی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور فیاض عباسی ایڈووکیٹ مری بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے

مری مسعوداحمد خان ایڈووکیٹ صدرعبیداللہ عباسی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور فیاض عباسی ایڈووکیٹ مری بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان بار ایسویسی ایشن نے 16 مارچ بروز ہفتہ مری بار ایسوسی ایشن کے متنازعہ انتخابات کے بعددوبارہ پولنگ کی ہدایت کی تھی پولنگ کی تاریخ 16 مارچ طے تھی کہ اس دوران مری بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بار کے سینئر ممبر شبیر محمود ملک ایڈووکیٹ اور بلا مقابلہ منتخب نائب صدر گل آفتاب عباسی ایڈووکیٹ،کی طرف سے ثالثی کی کوشش کی گئی جو بھرپور کامیاب رہی جسکے نتیجہ میں امیدوار برائے صدارت اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ اورامیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری سرداریاسر یوسف ایڈووکیٹ،نے مری بار کے پہلے سے منتخب شدہ عہدیداران کے حق میں غیر مشروط دستبرداری کا اعلان کیا اس موقع پربار کے سینئر ممبران ذوالفقار امین عباسی ایڈووکیٹ،محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ،مسعود احمد آکاش ایڈووکیٹ،نذر عباسی ایڈووکیٹ،راجہ خورشید عالم ستی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ،جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کی طرف سے ثالثی میں معاونت پر ان کی کوششوں کوبھی سراہا اور نومنتخب عہدیداران مری بارایسوسی ایشن کو مبارکباد دی ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں