96

جنگلات ٹمبر مافیا کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے غیر قانونی کٹائی عروج پر

ملکہ کوہسار مری کے قیمتی جنگلات ٹمبر مافیا کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے غیر قانونی کٹائی عروج پر کلڈنہ سے ملحقہ میونسپل جنگلات سے کیل کے قیمتی سرسبز درخت کاٹ کر عمارتی لکڑی دوسرے علاقوں میں سمگل کی جارہی ہے ٹمبر مافیا ایک عرصہ سے سے اس گھناؤنے دھندے میں مصروف ہے درختوں کی کٹائی سے نہ صرف جنگلات تیزی سے ختم ہورہے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ملکہ کوہسار مری کا قدرتی حسن بھی بری طرح متاثرہورہا ہے جنگل نمبر 9 اور 10 سے کاٹے گئے سرسبز اور قیمتی درخت اورلکڑی مختلف مقامات موجود ہے مگر محکمہ جنگلات مری کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہورہے اگر جنگلات کی اس غیر قانونی کٹائی کو نہ روکاگیا اور ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو کچھ ہی عرصہ میں مری کے سرسبز وشاداب پہاڑ گنجے پہاڑوں میں تبدیل ہوجائینگے اور یہاں کی سیاحت جس کا کلی دارومدار سیاحت پر ہے ختم ہوکررہ جائیگی اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں