91

برفباری ،ژالہ باری،طوفانی ہواؤں اور بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ جمعرات کے دن بھی وقفے وقفے جاری

ملکہ کوہسار مری میں بدھ کی رات کو برفباری ،ژالہ باری،طوفانی ہواؤں اور بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ جمعرات کے دن بھی وقفے وقفے جاری رہا آسمان سے گرتے ہوئے روئی کے سفید گالوں نے اس جنت بینظیر وادی کے حسن کو مزید دلکش بنادیا رواں موسم سرما میں طویل ترین برفباری کے سلسلے اور بارشوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جمعرات کو بھی 8 انچ تک برفباری اور ژالہ باری ہوئی جس سے مری میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے سکول جانے والے بچوں اورانکے والدین کو بھی شدید سردی کے باعث پریشانی کاسامنا رہا ،سیاح مری کے حسین اور خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے نظرآئے مگر مقامی لوگ اب سردی سے تنگ آچکے ہیں اور مزید برفباری نہ ہونے کی دعائیں کرہے ہیں ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں