131

پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جادہ چوک تا ریلوے پھاٹک، جی ٹی روڈ کے درمیان پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کی خوبصورتی اور شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اے سی جہلم محمد فیضان احمد، ایس ڈی او فارسٹ سدھیر مغل، فارسٹ بلاک آفیسر وسیم شہباز عالم، نمائندہ ایم سی جہلم رانا اشفاق،چوہدری ساجد امین ،رضوان عباسی نے پودے لگائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں لگائے جانے والے پودوں کو پانی فراہم کرنا اور دیکھ بھال کرنا ایم سی جہلم کی ذمہ داری ہو گی۔ گزشتہ روز تقریب کے موقع پر ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ جی ٹی روڈ جادہ چوک تا کالا گجراں پھاٹک دس ہزار سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی ہم خوشحال اور سرسبز پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے باالخصوص تاجر کمیونٹی اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔ ڈی سی نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نہروں 145دریاؤں اور سڑکوں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں