81

ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے اور حکومت پنجاب ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) ٹیکسیشن کا عمل ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جاتے ہیں۔ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے اور حکومت پنجاب ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس پنجاب حافظ ممتاز احمد نے دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر محکمانہ کارکردگی کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری سہیل ارشد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم، ای ٹی اوز اٹک ،چکوال راولپنڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایکسائز آفس جہلم اور راولپنڈی کی کارکردگی پر اظہار اطمنان کیا جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زون II راولپنڈی اور اٹک تجمل ارتضی ورک اور ای ٹی او چکوال اورنگزیب خان کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں