78

محکمہ تعلیم تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا،

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم محکمہ تعلیم تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، کالجز میں بھی مہم جاری رکھی جائیگی۔ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور جہلم ڈینگی فری ڈسٹرکٹ کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا، متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ربنواز،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات ،سی ای او ایجوکیشن ،محکمہ بلدیہ جہلم ، اور محکمہ جیل، ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن ، اے ڈی سوشل ویلفئر ، محکمہ ماحولیات، ، پی ڈی ایم اے ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔اجلاس میں یہ فیصلے ہوئے کہ محکمہ ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پرجہلم کے مختلف علاقوں میں سپرے کر ے گا۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں