127

مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان المبارک میں مدنی دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو باعزت طریقے سے افطار کے کھانے کی فراہمی ہے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان المبارک میں مدنی دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو باعزت طریقے سے افطار کے کھانے کی فراہمی ہے ۔ان خیالا ت کااظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اپنے آفس میں مخیر حضرات کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں متعدد مدنی دسترخان اور دیگر دسترخان پیٹرول پمپس اور پبلک پلیسز پر لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بس اڈوں، پٹرول پمپس اور دیگر عوامی مقامات پر مدنی دسترخوان لگائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ماہ رمضان میں پہلے سے بھی بہتر دسترخوان لگائے جائیں گے ۔دسترخانوں سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں گے ۔اس زمن میں جہلم سے تعلق رکھنے والے مخیر خضرات کسی قسم کی مدد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کر کے نیک کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد ،اے سی دینہ شہزاد محبوب،اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد،ڈی او انڈسٹریزمرزا سعید، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ڈی او لیبر تنویر ہمایوں،صدر انجمن تاجران چوہدری عارف محمود،فرحت ضیاء کمال اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ حاجی محمد نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے ،دین اسلام میں ضرورت مند کو کھانا کھلانا بہت بڑا کار ثواب ہے اور ہمیں اللہ سے تجارت میں صرف نفع ہی حاصل ہو گا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں