86

مری آئے دن ٹیکسوں کی بھر مار تمام بڑے سرمایہ کاروں اور تاجروں نے بنکوں سے منہ موڑ لیا

مری آئے دن ٹیکسوں کی بھر مار تمام بڑے سرمایہ کاروں اور تاجروں نے بنکوں سے منہ موڑ لیا ان کا کہنا ہے کہ جونہی بنک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی جاتی ہے اسکے بعد ایف بی آر کا نوٹس مل جاتا ہے کہ آپ نے اس رقم پر ٹیکس کیوں نہیں دیا آپکے ذرائع آمدن کیا ہیں ار اس طرح کے درجنوں سوالات ہمارے لئے ذہنی اذیت کا باعث بن جاتے ہیں تمام بنک برانچوں میں اکاؤنٹ ہولڈر گذشتہ کئی ماہ سے پیسہ جمع کرانے سے گھبراتے ہیں جسکے باعث تحصیل مری کے تمام بنکوں کی مالی حا لت اور انکودئیے گئے ٹارگٹ پورے کرنا اب صر ف ایک خواب ہی نظر آتا ہے اگر حالات یو نہی رہے تو مالی خسارے کے باعث متعدد بنک برانچیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized