92

لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ کی تعمیر کیلئے مسلم لیگ ن نے ڈھائی ارب روپے کا فنڈمنظور

مری لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ کی تعمیر کیلئے مسلم لیگ ن نے ڈھائی ارب روپے کا فنڈمنظور کیاتھا ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگانا تحریک انصاف کی وطیرہ ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہ خطیر گرانٹ دی گئی تھی جسے الیکشن کمیشن نے الیکشن سے پہلے روک دیاتھا اور منصوبے پر جاری کام تاخیر کا شکار ہوا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی ،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،صدرلائرز ونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،لیگی رہنماء سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،صدر لیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،سابق ناظم روات مجید عباسی اور دیگر نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ دس سے زائد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی منت سماجت کے بعد پنجاب حکومت نے انہیں صرف 50 کروڑ کی گرانٹ دی جو 38 کلو میٹر شاہراہ کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے جو عوامی نمائندے کسی منصوبے کا افتتاح خود کرنے کے اہل نہیں اورجعلی تختیاں لگا کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ان سے فلاح کی کوئی امیدنہیں تحصیل مری کل بھی میاں محمد نواز شریف کا تھا اور آج بھی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں