46

جماعت اسلامی تحصیل مری کا انتظامی اجلاس

مری جماعت اسلامی تحصیل مری کا انتظامی اجلاس گذشتہ دن امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے امراء کا انتخاب عمل میں لایا گیا آئندہ سیشن 2019 کیلئے مری شہر سے مسعود احمد بٹ،گھوڑاگلی سے حافظ شکیل احمد،تریٹ سے نمبردار اعجاز ،دریاگلی سے عابدحسین عباسی،مسیاڑی سے طاہر عباسی، کشمیر ی بازار سے قیصر خورشید جان،روات سے ثاقب محمود عباسی،اوسیاہ سے جمال انیس عباسی، دیول سے ہارون افشار عباسی، پھگواڑی سے زاہد عباسی،علیوٹ / پوٹھہ سے راشد عباسی،سہربگلہ سے حماد آفتاب عباسی، نیومری سے یاسر محمود ،چارہان سے راجہ تنویر اختر نے حلف وفاداری اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچایا جائیگا اورعوام رابطہ مہم کو بھرپور انداز میں ہر یو نین کونسل اوروارڈ کی سطح پر پھیلایاجائیگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں