57

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

مری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیاالخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے سو متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خورونوش،گرم بستروں، کمبل اور رضائیوں پر مشتمل ریلیف پیکجز تقسیم کئے اس موقع پر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے منیجر علی ارسلان سمیت الخدمت کے دیگر مقامی ذمہ داران اور رضا کاران بھی موقع پر موجود تھے اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی اور ہندوستان کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں ہٹیاں بالا، کوٹلی، کھوئی رتا اور نکیال سیکٹرز سے ہزاروں مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں مصیبت کی ہر گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد جاری رکھے گی،اس سے قبل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے مقامی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کا دورہ کیا اوربھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں