95

گرین اینڈ کلین پاکستان سکیم کے تحت حکومت نے وسییع پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد

مری پاکستان کو سرسبزبنانے اور ماحول کو بہتر کرنے کے لیے گرین اینڈ کلین پاکستان سکیم کے تحت حکومت نے وسییع پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی صداقت علی عباسی ممبر قومی اسمبلی حلقہ57 نے مری آرٹس کونسل اور پی ایچ اے کے زیراہتمام وزیراعظم پلانٹ فارپاکستان آگاہی مہم اور سنو فیسٹیول کے سلسلے میں رنگار رنگ پروگرامز کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ فنکاربچوں نے برف سے خوبصورت شاہکار بنائے جن کو خوب پسند کیا گیااور مہمان خصوصی سے انعقامات وصول کیے اس کے علاوہ شجرکاری آگاہی مہم کے سلسلے میں واک اور سیمینار کا نعقاد ہوا چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پودا لگا نا صدقہ جاریہ ہے، آکسیجن مہیا کرتے ہیں اور ثناء خوانی کرتے اورماحول پر اچھا اثرڈالتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز احمد خان کھچی نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق مری کو سرسبزو شاداب اور پرامن بنائیں گے اس کے علاوہ تحریک انصاف راجہ خرم زمان و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا استقریب میں میڈیا، معززین شہر، سرکاری افسران سیاحوں اورفیملیز نے شرکت کی ۔ 

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں