67

فیملی پلاننگ بارے میں علماء کرام کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے ٹی ایم اے آفس پنڈ دادنخان میں فیملی پلاننگ بارے میں علماء کرام کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے علماء کرام نے بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر خطیب مفتی طارق محمود قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بہت ضروری ہے قرآنِ مجید میں بھی ارشاد باری ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں، انکا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے آنے والی نسلیں صحت مند ہو سکیں گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر بابر ظہیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر آفتاب سرور نے کہا ہے کہ علماء کرام اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیملی پلاننگ کے لیے آگاہی پیغام پھیلا کر زیادہ سے زیادہ مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں