84

گورنمنٹ ڈگری کالج مری میں مورخہ 9 مارچ بروزہفتہ دن 10 بجے آئیسکو کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

مری عوام الناس کی سہولت اور واپڈا سے متعلق مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کیلئے آئیسکو اسلام آباد کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج مری میں مورخہ 9 مارچ بروزہفتہ دن 10 بجے آئیسکو کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیاجارہا ہے ایس ڈی او جھیکاگلی مصروف عباسی نے عوام کو مطلع کیا ہے وہ 9 مارچ کو سب ڈویثرن جھیکا گلی مری اآئیسکو کے زیر اہتمام کھلی کچہری گورنمنٹ ڈگری کالج مری منعقد ہوگی جس میں آئیسکو اسلام آبادسرکل کے سپریٹنڈنگ انجینئر چوہدری شوکت محمود،ایکسین بھارہ کہو محمد عاصم سولنگی، بھارہ کہو ڈویثرن کے تمام ایس ڈی او زاوراور ریونیوافسران شرکت کرینگے جس میں بجلی سے متعلق شکایات سنی جائینگیں اور انکا فوری ازالہ کیاجائیگا ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں